ابنا: امریکہ مشرق وسطی میں اپنے مفادات کے حصول کےلئے قطر کواپنا آلہ کار بنائے ہوئے ہے اور دوسرے لفظوں میں علاقائی بحرانوں میں امریکہ کی طرف سے اس کی نیابت کررہا ہے۔قطر ایک چھوٹا سا ملک ہونے کےناطے کہ جو کم آبادی والا ملک شمار ہوتا ہے، کشیدگی سے پر مشرق وسطی کےعلاقے میں اپنی سلامتی کو امریکہ کے مرہون منت سمجھتا ہے۔ اوریہی وجہ ہے کہ امریکہ اور قطر دونوں مشرق وسطی کے حالات کے تناظر میں ایک ہی سمت پرگامزن ہيں اور ان دونوں کےدرمیان یہ یکجہتی شام اور عراق کے سلسلےمیں سب سےزیادہ نمایاں نظرآرہی ہے۔امریکہ جو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کےعلاقوں میں عوامی احتجاج کی بنا پر علاقے میں اپنی پوزیشن کوخطرے میں دیکھ کر علاقے کی حالیہ تبدیلی میں مداخلت کےساتھ ہی اسلامی بیداری تحریک کومنحرف کرنے کی کافی کوشش کرہا ہے۔واشنگٹن نے اس مقصد تک پہنچنے کے لئے علاقے میں اپنے لئے نفرت وبیزاری کی بناپر براہ راست مداخلت سے پرہیز کیا ہے لیکن اسے علاقے میں اپنےمقاصد کے حصول کے لئے کسی مہرے کی تلاش تھی ۔اس بیچ ،قطر نےانرجی سے حاصل ہونے والی بھاری بھرکم آمدنی ، الجزیرہ جیسے ٹی وی چینل پراختیار اور امریکہ سے سیکورٹی وابستگی کے پیش نظر واشنگٹن کے ساتھ نیابتی کردار کواپنی ترجیح میں قرار دیئے ہوئے ہے۔قطر جو دنیائےعرب میں سیاسی اورمذہبی قیادت کاخواب دیکھ رہا تھا اب شام اورعراق کےامور میں وہائٹ ہاؤس کے طرف سےجاری ہدایات کی روشنی میں عمل کررہا ہے اور ان ملکوں میں کشیدگی اور بحران میں شدت پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔اہم نکتہ یہ ہے کہ مشرق وسطی میں قطر کا یہ کردار براہ راست صیہونی حکومت کی سلامتی اورمفادات میں انجام پارہا ہے۔شام پراسرائیل کےحالیہ حملے اور فلسطین کےسلسلے میں عرب ممالک کامنصوبہ اس سلسلے میں قابل توجہ ہے ۔ایسے عالم میں جب امریکہ کی قیادت میں قطر ، سعودی عرب اور ترکی شامی حکومت پر مزید دباؤ ڈالنے اور اس ملک میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کررہے ہيں۔ اسرائیل نے شام پرحملہ کر کے یہ کوشش کی ہے کہ بشاراسد کی حکومت گرا کر استقامت کےمحور کوکمزور کردے۔دوسری جانب امریکہ کو پتہ ہے کہ شام اورعراق کےبحران میں قطرسمیت عراقی ممالک کےغرق ہوجائيں گےاس لئے وہ فلسطین کےمسئلے کےبارے میں نئےمنصوبہ پیش کررہے ہیں تاکہ اس موقع سےفائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی خدمت کریں۔شام پر اسرائیل کےحملے کےپیش نظر یہ کہا جاسکتا ہے کہ گذشتہ دن امریکہ اور قطر کےوزرائےخارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو کا بھی اسی تناظر میں جائزہ لیاجاسکتا ہے اور امریکی صدر کی مانند امیر قطر کو بھی اس حملے کی پہلےسےخبر تھی ۔...../169
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416748
امریکی وزیرخارجہ جان کری اور قطر کےوزیرخارجہ شیخ حمد بن جاسم بن جبرآل ثانی نے ٹیلی فون پرگفتگوکرتےہوئے علاقے کی تازہ ترین صورت حال اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی راہوں کاجائزہ لیا۔ امریکہ علاقے سے باہر کی طاقت اور قطر، علاقے میں اس کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے والے ایک ملک کی حیثیت سے عراق اورشام سمیت مشرق وسطی کے بحران میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔